مدرسہ روضتہ الصالحات میں اصلاحی و تربیتی اجتماع 6 اکتوبر کو حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی کا خواتین سے خصوصی خطاب، طالبات کے ناظرہ قرآن کا بھی ہوگا آغاز

مدرسہ روضتہ الصالحات میں اصلاحی و تربیتی اجتماع 6 اکتوبر کو

حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی کا خواتین سے خصوصی خطاب، طالبات کے ناظرہ قرآن کا بھی ہوگا آغاز

عادل آباد، 5 اکتوبر(تلنگانہ وائس)محلہ شادنگر، عادل آباد مستقر میں واقع طالبات کے معروف دینی ادارہ مدرسہ روضتہ الصالحات میں منگل 6 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے ظہر تک خواتین اور طالبات کے لیے خصوصی اصلاحی و تربیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

ناظم مدرسہ حضرت مولانا عبدالروف اشاعتی کی صدارت اور صدر معلمہ مدرسہ ہٰذا کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس اجتماع سے ممتاز عالم دین حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی، خلیفہ و مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ، خواتین کے اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔

Advertising

اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں دینیات کی چند طالبات کے ناظرہ قرآن کریم کے آغاز کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔

Advertising

مدرسہ انتظامیہ نے خواتین اور طالبات سے اس اصلاحی و تربیتی اجتماع میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے دینی و اصلاحی بیانات سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔