بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند اقلیتی امیدواروں کے لیے سنہری موقع، IELTS مفت کوچنگ کا آغاز

اقلیتی نوجوان بیرونِ ملک تعلیم کے مواقع سے استفادہ کریں: شیخ کلیم احمد 

عادل آباد۔ 8/جون (تلنگانہ وائس)

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، عادل آباد، شیخ کلیم احمد نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ مایناریٹیزاسٹڈی سرکل ، حیدر آباد کی جانب سے بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کر نے کے لیےدرکارانگریزی زبان پر مبنی اہلیتی امتحان IELTS کی مفت کوچنگ فراہم کی جا رہی ہے۔ مذکورہ کوچنگ کے لیے ریاست تلنگانہ کے اقلیتی طبقات (مسلم، کرسچن، بدھ ، پارسی، سکھ اور جین) سے تعلق رکھنے والے جنرل / پروفیشنل ڈگری تعلیم یافتہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہے۔

اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

درخواست داخل کرنے کے عمل کا آغاز 05 جون 2026 سے ہوچکا ہے اور آخری تاریخ 15 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

مزیدیہ کہ مذکورہ کوچنگ پروگرام کے لیے ریاست بھرسے میرٹ کی اساس پر صرف سو (100) اُمیدواروں کا ہی انتخاب کیا جائے گا۔ ایسے میں خواہشمند اُمیدوار اپنا رجسٹریشن کروانے کے لیے دفتر تلنگانہ مایناریٹیز اسٹڈی سرکل، نامپلی،حیدرآباد پررجوع کریں۔

 

مزید تفصیلات کےلیے فون نمبر 23236112-040 پراورای۔میل directormsccctelangana@gmail.com پرایام کار کے دوران صبح 10:30 سےشام 5:00 بجےتک ربط کیا جا سکتا ہے۔

ضلع اقلیتی بہبودآفیسر، شیخ کلیم احمد نے ضلع عادل آباد کے اقلیتی اُمیدواروں سےاپیل کی کہ وہ اس موقع سےبھرپور استفادہ کریں۔

Education  #adilabad

#education