حیدرآباد کے یاقوت پورہ ایم ایل اے جعفر حسین معراج نے ایس آر ٹی کالونی کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

 ترقیاتی کاموں کا جائزہ، عوامی مسائل بھی سنے گئے

ایم ایل اے جعفر حسین معراج کا ایس آر ٹی کالونی کا دورہ

حیدرآباد۔17/جون (تلنگانہ وائس)

مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے یاقوت پورہ حلقہ کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے ایس آر ٹی کالونی میں جاری نالہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ مقامی عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دورے کے دوران ایم ایل اے نے مقامی مکینوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سنیں اور عوامی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے کی بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل اقدامات کیے جائیں گے۔

اس معائنہ میں سابق کارپوریٹر رین بازار واسع الدین، جی ایچ ایم سی کے عہدیداران، مجلس کے مقامی یونٹ کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں علاقہ کے عوام شریک تھے۔

اشتہار

مقامی عوام نے نالہ ترقیاتی کاموں کے معائنہ اور مسائل کے فوری حل کے لیے ایم ایل اے جعفر حسین معراج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں نکاسیٔ آب کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔