*مولانا سیدرضوان اسعدی کی مرتب "دینیات نامہ” کا رسمِ اجراء* از: مولانا اظہرخان قاسمی مبلغ منبر ومحراب فاوءنڈیشن ایچوڑہ زون

*مولانا سیدرضوان اسعدی کی مرتب "دینیات نامہ” کا رسمِ اجراء*

از: مولانا اظہرخان قاسمی مبلغ منبر ومحراب فاوءنڈیشن ایچوڑہ زون

عادل آباد۔12/اکتوبر(تلنگانہ وائس)

بطورِ خاص نونہالانِ قوم وملت کو اسلامیات ودینیات سے واقف کرانے کے لئے متعدد اہلِ علم نے خامہ فرسائی کی ہے، ضلع عادل آباد کے قلم کاروں میں ایک نام مولانا سیدرضوان اسعدی اوٹنوری کا بھی ہے، جن کی دینی وعلمی تصنیفی وتالیفی خدمات سے ایک وسیع حلقہ متعارف ہے ، قبل ازیں مولانا موصوف نے بیشتر مضامین کے ساتھ اسلامی سلام، سیرت النبی ﷺ کے تیس اسباق، سب کے رسول ﷺ کا سیرت نامہ، اسلامی نکاح نامہ اور جنازہ نامہ جیسی تالیفات اور کتابچے تحریر فرمائے ہیں ، آپ کی مزید ایک کاوش *دینیات نامہ* بھی ہے جو انتہائی مختصر لیکن مفیدترین ہے، اختصار کی وجہ یہ ہیکہ طلبہ کو متعدد عناوین عقائدِ اسلام، کلماتِ اسلام، آیاتِ قرآنیہ مع ترجمہ، احادیثِ نبویہؐ ، ادعیہء مسنونہ اور سیرت النبی ﷺ سے متعلق چندسوالات کو محدود مقدار میں مرحلہ وار یاد دلایا جائے ،

Advertising

مولانا موصوف اس سلسلہ کو نہ صرف مزید منظم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ عام استفادہ کی غرض سے دیگر زبانوں میں اشاعت کا ارادہ بھی رکھتے ہیں، مولانا محترم کی کاوش دینیات نامہ اول کا معلمینِ مکاتب کے ہاتھوں رسمِ اجراء عمل میں آیا، اس موقع پر مولانا اظہر خان قاسمی ایچوڑہ ،مولانا شاہد رشیدی گڑھی ہتنور، مولانا نذیر منور، مولانا شعبان دھنورہ ، مولانا خواجہ دنتن پلی، مولانا شہاب الدین کیسلہ گوڑہ، مولوی زاہد بورگاوءں، مولوی ساحل حراپور ، حافظ عرفان سریاگوڑہ، حافظ سفیان اندرویلی، حافظ عبدالرحیم شامپور اور مولوی الیاس کیسلہ گوڑہ موجود تھے، دعاء ہیکہ محترم کی اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے آمین۔

Advertising