دہلی میں انڈیا اتحاد کے دھرنے میں کندی سرینواس ریڈی کی شرکت ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کے طرزِ عمل کے خلاف کانگریس کے سرکردہ قائدین کے ساتھ احتجاج

دہلی میں انڈیا اتحاد کے دھرنے میں کندی سرینواس ریڈی کی شرکت

ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کے طرزِ عمل کے خلاف کانگریس کے سرکردہ قائدین کے ساتھ احتجاج

 

عادل آباد۔12/اکتوبر(خضر یافعی/تلنگانہ وائس) ملک میں مبینہ ووٹ چوری اور الیکشن کمیشن کے طرزِ عمل کے خلاف انڈیا اتحاد کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ بڑے احتجاجی پروگرام میں عادل آباد کانگریس پارٹی کے اسمبلی انچارج کندی سرینواس ریڈی نے کانگریس کے سرکردہ قائدین کے ساتھ شرکت کی۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے اہم قائد اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی اپیل پر کندی سرینواس ریڈی دہلی پہنچے۔ انہوں نے دہلی کے بارہ کھمبا جنکشن پر کانگریس کے اہم قائدین کے ہمراہ سڑک پر بیٹھ کر چیف الیکشن کمشنر کے طرزِ عمل کے خلاف احتجاج کیا۔

Advertising

اس موقع پر انڈیا اتحاد کے قائدین نے الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹوں کی نظرثانی کے عمل میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور مرکزی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار یکطرفہ فیصلے کررہے ہیں۔ احتجاجی قائدین نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

Advertising

انڈیا اتحاد کے قائدین نے واضح کیا کہ جب تک الیکشن کمیشن کے نظام میں اصلاحات نہیں کی جاتیں اور اسے شفاف نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک ان کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔