4 کروڑ روپے سے چیک ڈیم کی تعمیر کے لیے مقام کا معائنہ — میونسپل چیئرپرسن بنڈاری انوشا ستیش

4 کروڑ روپے سے چیک ڈیم کی تعمیر کے لیے مقام کا معائنہ — میونسپل چیئرپرسن بنڈاری انوشا ستیش

عادل آباد۔12/اکتوبر(خضر یافعی/تلنگانہ وائس) آنے والے موسم گرما میں عوام کو پینے کے پانی کی قلت سے محفوظ رکھنے کے مقصد سے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے چیک ڈیم کی تعمیر کے لیے عہدیداروں نے مقام کا معائنہ کیا۔

آج (پیر) لانڈاسانگی پمپ ہاؤس کے مقام پر ضلع کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر، میونسپل چیئرپرسن بنڈاری انوشا ستیش، وائس چیرمین محمد روہیت کے علاوہ محکمہ آبپاشی اور میونسپل محکمہ کے عہدیداروں کی ٹیم نے دورہ کیا۔

Advertising

اس موقع پر مجوزہ چیک ڈیم کی تعمیر کے لئے موزوں مقام کا معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ نقشے کا جائزہ لینے کے ساتھ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertising

اس موقع پر میونسپل چیئرپرسن بنڈاری انوشا ستیش نے کہا کہ عوام کو پینے کے پانی کی دشواریوں سے محفوظ رکھنا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔ آنے والے موسم گرما میں پانی کی قلت پیدا نہ ہو، اس کے لیے ابھی سے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 4 کروڑ روپے کی لاگت سے چیک ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں مقام کا معائنہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیک ڈیم کی تعمیر کے ذریعے پانی کے ذخائر میں اضافہ کرتے ہوئے عوام کو پینے کے پانی کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ضلع کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹر اور متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے باہمی تعاون سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ عوامی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے پابند عہد ہوکر کام کیا جائے گا۔ میونسپل چیئرپرسن نے مزید کہا کہ عوام کی پینے کے پانی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے موسم گرما میں پانی کی قلت کو روکنے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔