اوٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے: یوگیتا رانا
ہر اہل شہری کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت
عادل آباد، 8 اکتوبر(تلنگانہ وائس)
ضلع میں جاری ووٹر لسٹ کی جامع نظرثانی (SIR) کے عمل کا محکمہ تعلیم کی پرنسپل سیکریٹری و الیکٹورل رول آبزرور یوگیتا رانا اور ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے جمعرات کو جائزہ لیا۔ دونوں نے ضلع مرکز میں واقع سرکاری ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (DIET) کالج میں قائم نظرثانی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے جاری کارروائی کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر یوگیتا رانا نے بوتھ لیول افسران (BLOs) کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ووٹر رجسٹریشن، درخواستوں کی وصولی اور ان کی جانچ سمیت دیگر امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے بی ایل اوز کو ہدایت دی کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے ہر اہل شہری کو ووٹر کی حیثیت سے رجسٹر کرانے کے لیے زمینی سطح پر وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کی جائے۔ نئے موصول ہونے والے درخواستوں کی قواعد کے مطابق مکمل جانچ کی جائے اور ہر اہل فرد کو ووٹ کا حق فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

یوگیتا رانا نے ووٹر لسٹ میں کسی بھی قسم کی غلطی کے بغیر فہرست کو شفاف انداز میں تیار کرنے اور نظرثانی کے عمل کو مقررہ مدت کے اندر قواعد کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
Advertising

اس موقع پر آر ڈی او جگدیشور راؤ، تحصیلدار سری نواس، متعلقہ عہدیداران اور بی ایل اوز سمیت دیگر نے شرکت کی۔

