سرکاری خدمات سے متعلق شکایات اب واٹس ایپ پر درج کرانے کی سہولت وزیر جُوپلی کرشنا راؤ کی ہدایت پر متحدہ عادل آباد ضلع کے چاروں کلکٹریٹس میں خصوصی گریوینس سیل قائم گھر بیٹھے واٹس ایپ کے ذریعے شکایات و درخواستیں متعلقہ حکام تک پہنچانے کا موقع

سرکاری خدمات سے متعلق شکایات اب واٹس ایپ پر درج کرانے کی سہولت

وزیر جُوپلی کرشنا راؤ کی ہدایت پر متحدہ عادل آباد ضلع کے چاروں کلکٹریٹس میں خصوصی گریوینس سیل قائم

گھر بیٹھے واٹس ایپ کے ذریعے شکایات و درخواستیں متعلقہ حکام تک پہنچانے کا موقع

عادل آباد۔8/اکتوبر(تلنگانہ وائس) سرکاری خدمات سے متعلق شکایات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اب عوام کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ متحدہ عادل آباد ضلع کے انچارج وزیر جُوپلی کرشنا راؤ کی ہدایت پر چاروں اضلاع کے کلکٹریٹس میں خصوصی گریوینس سیل قائم کرتے ہوئے واٹس ایپ کے ذریعے شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

وزیر جُوپلی کرشنا راؤ نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ عوام کو اپنی شکایات اور درخواستیں گھر بیٹھے واٹس ایپ کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس کے تحت عادل آباد، نرمل، کُمُرم بھیم آصف آباد اور منچریال کلکٹریٹس میں خصوصی واٹس ایپ نمبرز دستیاب کرائے گئے ہیں۔

 

عوام اپنی شکایات واٹس ایپ پر میسج کی شکل میں بھیج سکتے ہیں۔ شکایت کے ساتھ مسئلے کی مکمل تفصیلات، متعلقہ مقام اور پتہ، ضروری دستاویزات یا دیگر ثبوت اور تصاویر بھی ارسال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 

وزیر جُوپلی کرشنا راؤ نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ عوام سے موصول ہونے والی ہر شکایت کا متعلقہ افسر جائزہ لے اور اس کے فوری حل کے لیے اقدامات کرے۔ شکایات کو متعلقہ محکموں کو بھیجنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے۔

Advertising

واٹس ایپ شکایات کے نمبرز

وزیر جُوپلی کرشنا راؤ کا دفتر: 8500689596

عادل آباد کلکٹریٹ: 9492341947

نرمل کلکٹریٹ: 8317557897

کُمُرم بھیم آصف آباد کلکٹریٹ: 7569986036

منچریال کلکٹریٹ: 9492123642

 

متحدہ ضلع کے کلکٹرس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات متعلقہ واٹس ایپ نمبرز پر ارسال کریں، تاکہ انہیں متعلقہ حکام تک پہنچا کر ممکنہ طور پر جلد حل کرنے کے اقدامات کیے جا سکیں۔