عادل آباد میں غیر قانونی سود خوروں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 18 مقدمات درج ایس پی اکھل مہاجن کی ہدایت پر 13 منڈلوں میں 25 پولیس ٹیموں کے بیک وقت دھاوے، پرامسری نوٹس، چیکس، رجسٹر اور جائیدادوں کے دستاویزات ضبط

عادل آباد میں غیر قانونی سود خوروں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 18 مقدمات درج

ایس پی اکھل مہاجن کی ہدایت پر 13 منڈلوں میں 25 پولیس ٹیموں کے بیک وقت دھاوے، پرامسری نوٹس، چیکس، رجسٹر اور جائیدادوں کے دستاویزات ضبط

عادل آباد، 28 اکتوبر(تلنگانہ وائس)ضلع عادل آباد میں کسانوں اور عام شہریوں سے مبینہ طور پر بھاری سود وصول کرکے انہیں پریشان کرنے والے غیر قانونی سود خوروں کے خلاف ضلع پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔ ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس کی نگرانی میں 13 منڈلوں میں 25 پولیس ٹیموں نے بیک وقت اچانک دھاوے کرتے ہوئے 18 مقدمات درج کیے۔

ایس پی کے مطابق کارروائی کے دوران سود خوروں کے پاس سے پرامسری نوٹس، بینک چیکس، رجسٹر، زمینوں اور مکانات سے متعلق دستاویزات سمیت دیگر اہم ریکارڈ ضبط کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھاری سود وصول کرنے اور مالی استحصال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

ایس پی اکھل مہاجن نے واضح کیا کہ ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے اور عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پولیس محکمہ مسلسل سرگرم ہے۔ بغیر لائسنس سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔

 کن پولیس اسٹیشنوں میں کتنے مقدمات درج ہوئے؟

* عادل آباد ون ٹاؤن: 3 مقدمات

* عادل آباد ٹو ٹاؤن: 3 مقدمات

* موالا: 4 مقدمات

* عادل آباد رورل: 1 مقدمہ

* جیناتھ: 1 مقدمہ

* بیلہ: 1 مقدمہ

* بوتھ: 1 مقدمہ

* اُٹنور: 2 مقدمات

* گُڈی ہتنور: 1 مقدمہ

* نارنور: 1 مقدمہ

* نیرڈی گونڈہ: 1 مقدمہ

پولیس پریس نوٹ کے مطابق مقدمات تلنگانہ ایریا منی لینڈرز ایکٹ 1349 کی دفعہ 3(5)(b) کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

 مقدمات میں نامزد افراد کی تفصیلات

عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن:

* ایس کے ساجد عرف ساجت گوڑ

* یرّوجو کیشَو، سنار کی دکان کے مالک

* اورگنٹی رگھو، کولی پور

عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن:

* طارق احمد عرف جَنّو

* شیخ اکبر

موالا پولیس اسٹیشن:

* درگا شیکھر ریڈی

* داسری نروتم

* چِٹّی راجیشور

* شیخ آصف

 

دیگر پولیس اسٹیشن:

* عادل آباد رورل: اجے کمار گڈسے، رام پور

* جیناتھ: آتما کورو امرندر

* بیلہ: کارتیک

* بوتھ: ای رامیش، سائی نگر، بوتھ

* اُٹنور: سائی ریڈی، دنتن پلی؛ اِپّا سنتوش

* نیرڈی گونڈہ: کلالی وینکٹ رمنا، وڈور

* نارنور: آرے اشونی

* گُڈی ہتنور: کینڈی راہول، منّور

Advertising

ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس  نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی سودی کاروبار اور عوام کے مالی استحصال میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

#Adilabad #AkhilMahajanIPS #AdilabadPolice #MoneyLending #TelanganaPolice #CrimeNews #TelanganaVoice