عادل آباد میں ایس ایس سی طلباء و طالبات میں سالار ملت آل اِن ون ماڈل پیپرز کی تقسیم امتحانات کی تیاری میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے مجلس کا اقدام ۔ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج

عادل آباد میں ایس ایس سی طلباء و طالبات میں سالار ملت آل اِن ون ماڈل پیپرز کی تقسیم

امتحانات کی تیاری میں طلبہ کی رہنمائی کے لیے مجلس کا اقدام ۔ رکن اسمبلی جعفر حسین معراج

عادل آباد۔14/اکتوبر(تلنگانہ وائس) شہر کے محلہ ترپلی میں واقع گورنمنٹ قلعہ اردو ہائی اسکول میں دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے طلباء و طالبات میں امتحانات کی بہتر تیاری کے لیے سالار ملت آل اِن ون ماڈل پیپرز تقسیم کیے گئے۔ یہ تقسیم مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے عادل آباد انچارج و رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کے ہاتھوں عمل میں آئی۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ کے ذمہ داران، مجلسی قائدین اور کارکنان موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو امتحانات کی تیاری میں سہولت فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔

Advertising

#TelanganaVoice #Adilabad #AIMIM #JaffarHussainMeraj #SalarEMillat #SSCExams #Education #UrduSchool