عادل آباد میں محمد ریحان کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 60 ہزار روپے کی امداد منظور ۔ عتیق الرحمن کی کامیاب نمائندگی ۔ کندی سرینواس ریڈی کے ہاتھوں چیکس کی تقسیم
عادل آباد، 21/ اکتوبر (تلنگانہ وائس) عادل آباد کانگریس پارٹی کے اسمبلی انچارج کندی سری نواس ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت غریبوں اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو طبی علاج کے اخراجات میں مدد فراہم کرنے کے لیے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت مالی امداد منظور کی جا رہی ہے۔

کانگریس قائد و سماجی کارکن عتیق الرحمان کی نمائندگی پر عادل آباد کے شانتی نگر کے ساکن محمد ریحان کے لیے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 60 ہزار روپے کی مالی امداد منظور کی گئی۔ اس سلسلے میں چہارشنبہ کے روز پراجا سیوا بھون کے کیمپ آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران کندی سری نواس ریڈی نے محمد ریحان کو 60 ہزار روپے کا چیک حوالے کیا۔
Advertising

اس موقع پر کندی سری نواس ریڈی نے کہا کہ اسپتالوں میں علاج پر ہونے والے اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے مقصد سے مستحق افراد کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے خواہش مند افراد کی سہولت کے لیے ان کے کیمپ آفس میں ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں علاج کے لیے رقم خرچ کرنے والے افراد ضروری دستاویزات اور تفصیلات کے ساتھ مالی امداد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت مالی امداد کی منظوری اور چیک حاصل ہونے پر محمد ریحان نے کندی سری نواس ریڈی اور کانگریس قائد عتیق الرحمان سے اظہارِ تشکر کیا۔

