بی آر ایس سے تلنگانہ رکشنا سینا ٹی آر ایس میں شمولیتیں
رانجی گوڑہ کے متعدد بی آر ایس قائدین ٹی آر ایس میں شامل، سڈام گنیش سیرکونڈہ منڈل ایس ٹی سیل صدر مقرر
ٹی آر ایس ضلع صدر و بوتھ کے سابق رکن اسمبلی راتھوڑ باپو راؤ
عادل آباد۔21/اکتوبر(تلنگانہ وائس) ضلع کے بوتھ اسمبلی حلقہ کے سیری کونڈہ منڈل کے رانجی گوڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے متعدد بی آر ایس قائدین نے تلنگانہ رکشنا سینا (ٹی آر ایس) میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر اور بوتھ کے سابق رکن اسمبلی راتھوڑ باپو راؤ نے پارٹی میں شامل ہونے والے قائدین کا کھنڈوا پہناکر استقبال کیا۔

اسی دوران سڈام گنیش کو سیرکونڈہ منڈل کے ایس ٹی سیل صدر کی حیثیت سے مقرر کرتے ہوئے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
Advertising

اس موقع پر راتھوڑ باپو راؤ نے کہا کہ پارٹی کے قائدین اور کارکنان باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوام کے لیے دستیاب رہیں اور پارٹی کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے قبائلی عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے اور پارٹی کی سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا۔
سڈام گنیش نے نئی ذمہ داری سونپنے پر ضلع صدر راتھوڑ باپو راؤ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور قبائلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کریں گے۔
اس پروگرام میں منڈل کنوینر ستیش، ثنا، ہُلّہ سیتارام سمیت ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین اور کارکنان موجود تھے۔

