جوا کھیلنے کے اڈے پر ٹاسک فورس پولیس کا دھاوا، 14 افراد گرفتار
2 لاکھ 24 ہزار 100 روپے نقد، 14 موبائل فون اور 5 دو پہیہ گاڑیاں ضبط
جوا کھیلنے کے لیے جگہ فراہم کرنے والے جننگ مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج
غیر سماجی سرگرمیوں کی اطلاع واٹس ایپ نمبر 8712659973 پر دی جاسکتی ہے: اے ایس پی رتوک سائی کوٹے آئی پی ایس
عادل آباد، 21 اکتوبر(تلنگانہ وائس) ضلع عادل آباد میں غیر سماجی سرگرمیوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے ایک اڈے پر دھاوا بول کر 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضے سے 2,24,100 روپے نقد رقم، 14 موبائل فون اور 5 دو پہیہ گاڑیاں ضبط کرلی ہیں۔ اس مقام پر جوا کھیلنے کے لیے جگہ فراہم کرنے والے جننگ مالک گورے سیٹھ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اوٹنور کے اے ایس پی رتوک سائی کوٹے آئی پی ایس نے خبردار کیا کہ غیر سماجی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Advertising

پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق، مصدقہ اطلاع ملنے پر گزشتہ رات منڈل اندراویلی کے حدود میں واقع متروکہ متل جننگ کے احاطے میں ٹاسک فورس پولیس نے سی آئی چندرشیکھر کی قیادت میں چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں جوا کھیلنے میں مصروف 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جننگ کے مالک کی جانکاری میں وہاں جوا کھیلا جارہا تھا، جس پر مالک گورے سیٹھ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ اس سلسلے میں اندراویلی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
گرفتار شدگان کی تفصیلات
* تیہیرے گنیش (32)، ساکن اندراویلی۔
* جادھو دتا (29)، ساکن ہنومان گلی، اندراویلی۔
* جادھو ستیش (35)، ساکن جامنی، منڈل جینور۔
* کیندرے سندیپ (40)، ساکن جامنی، منڈل جینور۔
* مپّاورپو ونشی (29)، ساکن رام نگر، اندراویلی۔
* کاگنے گایناتھ (29)، ساکن اندراویلی۔
* سوریہ ونشی تتھاگت (26)، ساکن ستوا جی گوڑہ، منڈل اندراویلی۔
* چنتاوار سندیپ (38)، ساکن اندراویلی۔
* پھڈ وشال (24)، ساکن سائی نگر، اندراویلی۔
* پانڈے سنتوش (29)، ساکن بازار گلی، اندراویلی۔
* پھڈ وجئے (27)، ساکن بازار گلی، اندراویلی۔
* ڈگّے سدھاکر (30)، ساکن انجّی، منڈل اندراویلی۔
* نانلنوار ہردئے (23)، ساکن سالے واڑ (بی)، منڈل اوٹنور۔
* گائیکواڑ نارائن راؤ (49)، ساکن اندراویلی۔
غیر سماجی سرگرمیوں کی اطلاع دینے پولیس کی اپیل
اے ایس پی رتوک سائی کوٹے نے عوام سے اپیل کی کہ ضلع میں کہیں بھی جوا، گانجہ، غیر قانونی سرگرمیوں یا دیگر غیر سماجی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر بلا خوف پولیس کو مطلع کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس کی راست نگرانی میں چلائے جانے والے واٹس ایپ نمبر 8712659973 پر ایسی سرگرمیوں کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
اے ایس پی نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ ان کی مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

