ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کو درگم شیکھر اور درگم رِشیتھ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد

ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کو درگم شیکھر اور درگم رِشیتھ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد

 

عادل آباد۔21/اکتوبر(تلنگانہ وائس) ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) ایس سی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین درگم شیکھر اور درگم گروپ کے چیئرمین درگم رِشیتھ نے ان کی سالگرہ کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

 

اس موقع پر درگم شیکھر کے فرزند اور درگم گروپ کے چیئرمین درگم رِشیتھ نے ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور گلدستہ پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertising

بعد ازاں درگم رِشیتھ نے ضلع میں عوامی مسائل کی یکسوئی اور عوام کو بہتر انتظامی خدمات فراہم کرنے کے لیے ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فلاحی اسکیمات کو مستحق افراد تک پہنچانے اور ضلع کی ترقی کے لیے کلکٹر کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔