عادل آباد: ودیا نگر میں مبینہ قحبہ خانے پر پولیس کا دھاوا، چار افراد گرفتار
عادل آباد، 29 اکتوبر (تلنگانہ وائس) عادل آباد شہر کے ودیا نگر علاقے میں ایک کرائے کے مکان میں مبینہ طور پر چلائے جا رہے قحبہ خانے(غیر قانونی چلائے جارہے جسم فروشی کے اڈے) پر ٹو ٹاؤن پولیس نے دھاوا کیا۔ ٹو ٹاؤن ایس آئی پرنئے کے مطابق، مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی میں مبینہ طور پر قحبہ خانے کا انتظام چلانے والے دو افراد اور دو گاہکوں سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی افراد کی اطلاع پر یہ کارروائی کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
Advertising


