دنڈاری تہوار میں رکن اسمبلی بوتھ انیل جادھو کی شرکت، قبائلی ثقافت کے تحفظ کا عزم
کے سی آر کے دورِ حکومت میں ہر دنڈاری تہوار کے لیے 10 ہزار روپے دیے جاتے تھے، قبائلی ثقافت کے فروغ میں ان کا اہم کردار رہا ہے ۔ بی آر ایس رکن اسمبلی انیل جادھو
جوڈے گھاٹ میں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے قبائلی میوزیم قائم کرنے کا سہرا بھی کے سی آر کو جاتا ہے
عادل آباد۔5/نومبر(تلنگانہ وائس ڈیسک) ضلع عادل آباد کے سرِکونڈہ منڈل کے موضع رائی گوڑہ میں بدھ کے روز رکن اسمبلی بوتھ انیل جادھو نے دورہ کرتے ہوئے قبائلیوں کے روایتی تہوار دنڈاری میں شرکت کی۔ یہ تہوار قبائلی برادری کی جانب سے دیوالی کے موقع پر روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انیل جادھو نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کے دورِ حکومت میں ہر دندار تہوار کے لیے 10 ہزار روپے فراہم کیے جاتے تھے اور وہ قبائلی عوام کی خوشیوں اور تہواروں میں شریک ہوتے تھے۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو پسماندگی سے نکالنے اور انہیں اپنے گاؤں میں خود حکمرانی کا حق دینے کے مقصد سے ’’ماوا ناٹے، ماوا راج‘‘ (ہمارا گاؤں، ہماری حکومت) کے تصور کو عملی جامہ پہنایا گیا اور قبائلی علاقوں میں مقامی افراد کو سرپنچ بنایا گیا۔
Advertisment
شاندار تقریبات کا بہترین مرکز—ڈبلیو کنوینشن ہال،اے سی، نان اے سی انکولی روڈ، عادل آباد
ان کے مطابق قبائلیوں کی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لیے جوڈے گھاٹ میں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے میوزیم بھی قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں والوں نے دنڈاری شیڈ تعمیر کرنے کی درخواست پیش کی ہے، جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس کی تعمیر کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
رکن اسمبلی نے خود کو کے سی آر کا شاگرد قرار دیتے ہوئے دنڈاری تہوار کے انعقاد کے لیے اپنی جانب سے 11 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس پروگرام میں منڈل کے پارٹی قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔

