ایم ایل اے پائل شنکر نے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے 148 مستحقین میں چیکس تقسیم کیے
غریب خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم اہم سہارا ہے ۔ پائل شنکر
شادی کے 7 سے 10 دن کے اندر مستحقین کو چیکس فراہم کرنے کے لیے حکومت سے نمائندگی: ایم ایل اے
عادل آباد۔5/نومبر(تلنگانہ وائس)ضلع مرکز کے زیڈ پی ہال میں منعقدہ کلیان لکشمی اور شادی مبارک چیکس کی تقسیم کی تقریب میں عادل آباد کے رکن اسمبلی پائل شنکر نے شرکت کرتے ہوئے مختلف منڈلوں سے تعلق رکھنے والے 148 مستحقین میں کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے چیکس تقسیم کیے۔
اس موقع پر مستحقین کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
* عادل آباد اربن: 117 افراد
* عادل آباد رورل: 17 افراد
* ساتنالا: 9 افراد
* جیند: 5 افراد
اس موقع پر ایم ایل اے پائل شنکر نے کہا کہ غریب خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کے لیے مالی مدد فراہم کرنے والی کلیان لکشمی /شادی مبارک اسکیم انتہائی مفید ہے۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ درخواستوں کی جانچ اور چیکس کی تیاری کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ مستحقین کو جلد از جلد رقم فراہم کی جاسکے۔
انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ سرکاری فلاحی اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لیے کسی درمیانی شخص پر بھروسہ نہ کریں اور نہ ہی کسی کو رقم ادا کریں، کیونکہ اس سلسلے میں کسی قسم کی ادائیگی ضروری نہیں ہے۔

پائل شنکر نے کہا کہ غریب خاندان اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے اکثر بھاری سود پر قرض لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی کے 7 سے 10 دن کے اندر کلیان لکشمی کے چیکس مستحقین تک پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
Advertisment

شاندار تقریبات کا بہترین مرکز—ڈبلیو کنوینشن ہال،اے سی، نان اے سی انکولی روڈ، عادل آباد
انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کے ثمرات بلا تاخیر حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لیے سنجیدگی سے کام کریں۔
اس تقریب میں میونسپل چیرپرسن، وائس چیرمین، کونسلرس، عہدیداران موجود تھے۔

