نارنور مارکیٹ یارڈ میں بیٹریوں کی چوری کا معمہ حل، تین گرفتار
9 چوری شدہ بیٹریاں، مالیت 85,500 روپے، پولیس نے برآمد کرلیں
نارنور سی آئی انجماں کی اطلاع، ملزمین عدالت کے ذریعے ریمانڈ پر
عادل آباد، 30 ستمبر (تلنگانہ وائس) نارنور زرعی مارکیٹ یارڈ میں گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے کے معاملے کو پولیس نے حل کرتے ہوئے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چوری کی گئی 9 بیٹریاں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 85,500 روپے بتائی گئی ہے، برآمد کرلی ہیں۔ نارنور سرکل انسپکٹر انجماں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت میسرم نتن (22) ولد بھیم راؤ، کوٹناک چترو عرف سیتارام (24) ولد مانک راؤ اور سلام گجپت راؤ عرف گجو (23) ولد جنگو کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق نارنور منڈل کے گنڈال گونڈا گاؤں سے ہے۔
پولیس کے مطابق 24 ستمبر کی شام تقریباً 6 بجے سے 25 ستمبر کی صبح 7 بجے کے درمیان نارنور زرعی مارکیٹ یارڈ میں پارک کی گئی گاڑیوں اور ان کے قریب موجود دیگر گاڑیوں سے 9 بیٹریاں چوری کی گئی تھیں۔ متاثرین کی شکایت پر نارنور پولیس نے کرائم نمبر 117/2026 درج کرتے ہوئے بی این ایس کی دفعہ 305(b) کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کیں۔
Advertising

دورانِ تحقیقات پولیس نے ملزمین کی شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا اور ان کی نشاندہی پر چوری شدہ 9 بیٹریاں برآمد کرلیں۔ سی آئی انجماں نے بتایا کہ کیس کی تفتیش ایس آئی شری سائی اور پولیس عملہ کی نگرانی میں جاری رہی۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
Advertising


