مقصد کی جانب قدم بڑھائیں، کامیابی یقینی ہے ۔ضلع کلکٹر راجرشی شاہ
’مس ارتھ واٹر انڈیا 2026‘ کا قومی سطح پر خطاب حاصل کرنے والی عادل آباد کی پریتی منڈے کی شاندار پذیرائی
عادل آباد، 2 /اکتوبر(تلنگانہ وائس)
ضلع عادل آباد کے ایک دور افتادہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک عام خاندان کی بیٹی پریتی منڈے نے قومی سطح پر ’مس ارتھ واٹر انڈیا 2026‘ کا خطاب حاصل کرکے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے ضلع عادل آباد کا نام روشن کیا ہے۔ یہ بات ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہی۔ جمعہ کے روز ضلع پریشد اجلاس ہال میں پریتی منڈے کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں کلکٹر راجرشی شاہ نے رکن پارلیمنٹ گوڈم ناگیش، ایس پی اکھل مہاجن اور میونسپل چیئرپرسن بنڈاری انوشا کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں نے ’مس ارتھ واٹر انڈیا 2026‘ پریتی منڈے اور ان کے والدین اوما اور پرکاش کو شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر راجرشی شاہ نے ضلع کی نوجوان لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ پریتی منڈے کو رول ماڈل بناتے ہوئے اپنے منتخب کردہ شعبوں میں آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورتی کے ساتھ صحت بھی انتہائی اہم ہے۔

موجودہ حالات کی فکر کیے بغیر اگر انسان اپنے مقصد کی جانب مسلسل آگے بڑھتا رہے تو کامیابی حاصل کرنا یقینی ہے۔ کلکٹر نے کہا کہ بڑی کامیابیوں کی کہانیاں اکثر خاندان ہی سے شروع ہوتی ہیں اور محنت، عزم اور حوصلے کے ذریعے نوجوان اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ گوڈم ناگیش نے کہا کہ اندراویلی منڈل کے ہیرَاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والی پریتی منڈے نے قومی سطح کے پلیٹ فارم پر عادل آباد ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ثقافت، پرانوں اور رزمیہ داستانوں پر پریتی کی وسیع معلومات نے بھی ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
Advertising

تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداران، عوامی نمائندے، سیاسی و سماجی قائدین، ہیرَاپور گاؤں کے افراد اور دیگر نے شرکت کی۔
Advertising


