کانگریس ٹاؤن صدر خضر پاشاہ کا اقلیتی اقامتی اسکول و کالج کا دورہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

کانگریس ٹاؤن صدر خضر پاشاہ کا اقلیتی اقامتی اسکول و کالج کا دورہ

طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

عادل آباد۔3/اکتوبر(تلنگانہ وائس) عادل آباد کانگریس پارٹی ٹاؤن صدر خضر پاشاہ نے بنگاری گوڑہ میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول و کالج بوائز-2 کا دورہ کرتے ہوئے وہاں طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔خضر پاشاہ کی آمد پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا گیا۔

خضر پاشاہ نے طلباء کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی تناول کیا۔اس موقع پر خضر پاشاہ نے اسکول و کالج میں مینو کے مطابق طلبہ کو فراہم کیے جانے والے کھانے، کچن، ڈائننگ ہال، تعلیمی معیار اور حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ وہیں بہتر سہولیات پر خضر پاشاہ نے اطمنان کا اظہار کیا۔ اور بہتر انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر آر ایل سی کیپٹن سلیم الدین، پرنسپل آصف اور دیگر موجود تھے۔ خضر پاشاہ نے آر ایل سی کیپٹن سلیم الدین اور پرنسپل کو مشورہ دیا کہ طلبہ کو بہتر اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمی تربیت، جسمانی صحت، طبی نگہداشت اور دیگر بنیادی ضروریات کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ طلبہ ملک و قوم کا مستقبل ہیں، اس لیے ان کی تعلیم و تربیت کے ساتھ صحت اور مجموعی ترقی کے لیے ضروری تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

Advertising