ضلع عادل آباد میں ضلع گیر ناکہ بندی، 25 چیک پوسٹ قائم
جرائم پر قابو پانے کے لیے گاڑیوں کی تلاشی، مہاراشٹر سرحد اور شہری علاقوں میں خصوصی نگرانی
شراب پی کر گاڑی چلانے، نمبر پلیٹ اور ضروری دستاویزات کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی
عادل آباد، 10 اکتوبر(تلنگانہ وائس) ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ضلع پولیس کی جانب سے ہفتہ کی شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک ضلع گیر پیمانے پر ناکہ بندی کی گئی۔ اس مہم کے دوران مہاراشٹر سرحدی علاقوں، اہم شاہراہوں اور شہری علاقوں میں چیک پوسٹ قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔
پولیس نے شراب پی کر گاڑی چلانے، نمبر پلیٹ کے بغیر اور ضروری دستاویزات کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس کے علاوہ مشتبہ افراد کے فنگر پرنٹس کی جانچ بھی کی گئی۔

یہ کارروائی ضلع کے 20 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں انجام دی گئی، جبکہ خصوصی طور پر 25 چیک پوسٹ قائم کیے گئے۔

ضلع ایس پی اکھل مہاجن، آئی پی ایس نے خود عادل آباد شہر کے سی سی آئی کراس روڈ اور اولڈ ہاؤسنگ بورڈ کے قریب قائم چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دیں اور مشتبہ گاڑیوں پر خصوصی نظر رکھیں۔
Advertising

اس کارروائی میں عادل آباد ڈی ایس پی جیون ریڈی، ون ٹاؤن انسپکٹر بی سنیل کمار، ٹریفک انسپکٹر وینکٹیشورلو کے علاوہ پولیس افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔

Advertising

#Adilabad #AdilabadPolice #AkhilMahajanIPS #PoliceChecking #Nakabandi #TelanganaPolice #TelanganaVoice

