عادل آباد میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو، شراب کے نشے میں کار چلانے والا گرفتار، گاڑی ضبط

عادل آباد میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو، شراب کے نشے میں کار چلانے والا گرفتار، گاڑی ضبط

عادل آباد۔28/ جولائی (تلنگانہ وائس)

عادل آباد  ٹو ٹاؤن حدود کے ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس کی جانب سے چلائی گئی ڈرنک اینڈ ڈرائیو خصوصی مہم کے دوران شراب کے نشے میں کار چلانے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کار ضبط کرلی گئی۔

عادل آباد-2 ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے۔ ناگراجو نے بتایا کہ 27 جولائی کی رات تقریباً 9 بجے ایس آئی پی۔ پرنئے کمار اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کے قریب گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ اس دوران MH 43 AT 7895 نمبر کی کار کو تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے ایک شخص کو روک کر شراب نوشی کی جانچ کی گئی۔

جانچ میں مذکورہ شخص کے خون میں الکحل کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ 349 mg/100 ml (BAC) پائی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت کُرسنگے بجرنگ (28)، ولد پرہلاد، ساکن گونڈکا گاؤں، منڈل کِنوٹ، ضلع ناندیڑ، مہاراشٹرا کے طور پر ہوئی ہے۔

Advertising

پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے کار ضبط کرلی اور عادل آباد-2 ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بی این ایس دفعہ 281 اور موٹر وہیکل ایکٹ دفعہ 185 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Advertising 

نوٹ ۔ ہمارے گھر پر ہر اتوار کو مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے۔

ایس ایچ او کے۔ ناگراجو نے کہا کہ شراب کے نشے میں گاڑی چلانے سے معصوم افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو، تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے خلاف خصوصی مہم مسلسل جاری رہے گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertising