بی بی پیٹ پل کی خستہ حالی، حادثات کا خطرہ
نئے پل کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات ناگزیر
بی بی پیٹ، 29/ جولائی (سید کوثر علی /تلنگانہ وائس)
بی بی پیٹ منڈل مستقر میں واقع سڑک کا پل انتہائی خستہ اور خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ عوام کی جانوں کو لاحق خطرے کے پیش نظر حکومت فوری طور پر نئے پل کی منظوری دیتے ہوئے تعمیراتی کام شروع کرے۔ یہ مطالبہ سابق ایم پی ٹی سی کوریوی نیرجا نرسملو اور مدا راج کوریوی نرسنگلو نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسات کے دوران پل کو نقصان پہنچا تھا، جبکہ سڑک پر دوبارہ بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں گڑھے نظر نہ آنے کے باعث کئی حادثات پیش آرہے ہیں۔ اس کے باوجود متعلقہ عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے کوئی توجہ نہ دینا افسوسناک ہے۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے حکومت اور عہدیدار فوری طور پر کارروائی کریں۔ کیا عوام کو دوبارہ انتخابات آنے تک انتظار کرنا پڑے گا؟ انہوں نے سوال کیا کہ عوام کی جانوں سے متعلق اس اہم مسئلہ پر بھی اگر عہدیدار اور قائدین توجہ نہیں دیں گے تو عوام میں حکومت کے خلاف شدید ناراضگی پیدا ہونا فطری بات ہے۔

بی بی پیٹ چار اضلاع کا اہم سنگم ہے۔ کاماریڈی، سدی پیٹ، سراجی پیٹ اور میدک اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد روزانہ اسی سڑک سے سفر کرتے ہیں۔ ایسی اہم شاہراہ اور پل کی جانب حکومت کی عدم توجہی افسوسناک ہے۔
Advertising

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی بی پیٹ کے عوام اور اطراف کے مواضعات کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر نئے پل کی منظوری دے کر تعمیراتی کام شروع کئے جائیں.
Advertising
نوٹ۔ ہمارے گھر پر ہر اتوار کو مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے۔


