ٹی پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کا وسیع سطحی اجلاس کامیاب، درگم شیکھر کا اظہارِ مسرت اجلاس میں تعاون کرنے والے ہر فرد سے اظہارِ تشکر

ٹی پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کا وسیع سطحی اجلاس کامیاب، درگم شیکھر کا اظہارِ مسرت

اجلاس میں تعاون کرنے والے ہر فرد سے اظہارِ تشکر

عادل آباد، 12 اگست (تلنگانہ وائس)عادل آباد شہر میں حال ہی میں منعقدہ ٹی پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کے وسیع سطحی اجلاس کی کامیابی پر ٹی پی سی سی ایس سی سیل کے وائس چیئرمین درگم شیکھر نے مسرت کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں درگم شیکھر کے ساتھ ضلع چیئرمین پرمیشور نے شرکت کی۔

درگم شیکھر نے کہا کہ ایس سی ڈپارٹمنٹ کا وسیع سطحی اجلاس انتہائی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ انہوں نے ٹی پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کے صدر و مناکونڈور کے رکن اسمبلی کَوّم پلی ستیہ نارائنا، نیشنل کوآرڈینیٹر سدھارتھ ہِتامبرے، خانہ پور کے رکن اسمبلی ویڈما بھوجّو پٹیل، ڈی سی سی صدر نریش جادھو، کانگریس حلقہ انچارج کندی سرینواس ریڈی، آڈے گجیندر اور شیام نائک، سابق ڈی سی سی صدر ساجد خان، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بورَنچو سری کانت ریڈی، لائبریری چیئرمین ملّے پھولے نرسیا، آتما چیئرمین گِمّا سنتوش اور عادل آباد مارکیٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین سنجیو ریڈی سمیت ضلع کے تمام قائدین، ڈی سی سی عہدیداران اور ریاستی ایس سی سیل کے آبزرورز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر ریالی نکالی گئی، جس کے بعد اجلاس بھی شاندار انداز میں جاری رہا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت پر ریاستی قائدین نے خوشی کا اظہار کیا۔

Advertising

درگم شیکھر نے کہا کہ متعدد افراد کانگریس پارٹی میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اسی جذبے کے ساتھ کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

Advertising

انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر راجندر پال گوتم کو بھی عادل آباد مدعو کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Advertising

آخر میں درگم شیکھر نے اجلاس کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے میڈیا نمائندوں، پولیس محکمہ اور تمام پولیس ملازمین سے بھی خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔

Advertising

The Best Management Software for Madrasas, Schools, Colleges & NGOs

مدارس اسکولس کالجس اور رفاہی فلاحی اداروں کے لیے بہترین سوفٹویئر