عادل آباد میں کانگریس کو نچلی سطح تک مضبوط بنانے پر سچن ساونت سے ڈاکٹر نریش جادھو کی ملاقات

عادل آباد۔13/اگست (تلنگانہ وائس)

حیدرآباد کے گاندھی بھون میں تلنگانہ کانگریس کے اے آئی سی سی کو-انچارج سچن ساونت سے عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نریش جادھو نے ون ٹو ون ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عادل آباد ضلع میں کانگریس پارٹی کو مزید مستحکم کرنے، پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور منڈل سطح سے پارٹی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertising

اس موقع پر ضلع میں جاری ایس آئی آر (Special Intensive Revision) عمل کے بارے میں بھی سچن ساونت نے تفصیلات دریافت کیں۔ ڈاکٹر نریش جادھو نے پارٹی کارکنوں کے باہمی تال میل کے ساتھ ایس آئی آر کے عمل کی نگرانی اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے سلسلہ میں جاری سرگرمیوں سے انہیں واقف کروایا۔

Advertising

ڈاکٹر نریش جادھو نے کہا کہ عادل آباد ضلع میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط اور تنظیمی طور پر مستحکم بناتے ہوئے پارٹی کو نچلی سطح تک فعال بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertising