دوسری گاڑی کا نمبر پلیٹ استعمال کرنے والا گرفتار، ریمانڈ چالان سے بچنے کے لیے دوسرے گاڑی مالک کے نمبر پر چالان کروانے کا الزام، موٹر سائیکل ضبط

دوسری گاڑی کا نمبر پلیٹ استعمال کرنے والا گرفتار، ریمانڈ

چالان سے بچنے کے لیے دوسرے گاڑی مالک کے نمبر پر چالان کروانے کا الزام، موٹر سائیکل ضبط

عادل آباد، 20/ اگست(تلنگانہ وائس)ضلع عادل آباد کے سرکونڈہ ایس آئی بی۔ وکرم نے بتایا کہ دوسروں کی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر یا نمبر پلیٹ غیرقانونی طور پر استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھیم پور منڈل کے گونا گاؤں کے ساکن سید معین کے پاس CB Shine موٹر سائیکل ہے۔ 3 جولائی 2026 کو سرکونڈہ منڈل میں بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے کا چالان ان کی گاڑی کے نمبر پر جاری ہوا۔

Advertising

سید معین نے پولیس سے شکایت کی کہ وہ اس دن سرکونڈہ گئے ہی نہیں تھے اور نہ ہی ان کی گاڑی وہاں استعمال ہوئی تھی۔

Advertising

پولیس نے تحقیقات کے دوران دشنہ پورگوڑہ گاؤں کے رہنے والے پچپوٹے کرشنا (26) کو دوسرے شخص کی گاڑی کا نمبر پلیٹ استعمال کرتے ہوئے پایا۔ الزام ہے کہ وہ اپنے خلاف چالان سے بچنے کے لیے دوسرے گاڑی مالکان کے نمبر پر چالان کرواتا تھا۔

Advertising

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے پچپوٹے کرشنا کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس کی دو پہیہ گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔

Advertising

ایس آئی بی۔ وکرم نے خبردار کیا کہ دوسروں کی گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر یا نمبر پلیٹ غیرقانونی طور پر استعمال کرکے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertising

اسکول، کالج، این جی اوز اور دینی مدارس کے لئے بہترین سافٹوئیر

Advertising