عادل آباد کے وارڈ 44 میں مستحقین کے درمیان میونسپل وائس چیرمین محمد روہیت نے اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم کا آغاز

عادل آباد کے وارڈ 44 میں مستحقین کے درمیان میونسپل وائس چیرمین محمد روہیت نے اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم کا آغاز

عادل آباد۔20/اگست (تلنگانہ وائس) مجلس اتحادالمسلمین عادل آباد کے میونسپل وائس چیئرمین محمد روہیت نے وارڈ نمبر 44 کے مستحقین میں اسمارٹ راشن کارڈس کی تقسیم کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مستحق خاندانوں میں اسمارٹ راشن کارڈس تقسیم کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

محمد روہیت نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کو ترجیح دیتے ہوئے مختلف فلاحی و ترقیاتی پروگراموں پر عمل کر رہی ہے۔ غریب خاندانوں کو غذائی تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے تلنگانہ میں پہلے ہی مستحق افراد کو باریک چاول فراہم کیے جا رہے ہیں۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے اسمارٹ راشن کارڈس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ عادل آباد میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو باریک چاول فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بازار میں بھی باریک چاول کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

Advertising

وائس چیئرمین محمد روہیت نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ان کا بنیادی مقصد ہے اور مستحق افراد تک حکومت کی فلاحی اسکیمات کے ثمرات پہنچانے کے لیے وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

Advertising

Advertising