معذور افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ۔ وزیر اڈلوری لکشمن کمار ۔ اوٹنور میں 30.68 لاکھ روپے مالیت کے 26 امدادی آلات معذور افراد میں تقسیم

معذور افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ۔ وزیر اڈلوری لکشمن کمار

عادل آباد، 22 /اگست(تلنگانہ وائس)ریاستی ایس سی، ایس ٹی و معذور افراد کی بہبود کے وزیر اڈلوری لکشمن کمار نے کہا کہ حکومت معذور افراد کی ہمہ جہت ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

ہفتہ کے روز اوٹنور کے کے بی کمپلیکس میں محکمہ خواتین و اطفال، معذورین و معمرین کی بہبود کے زیر اہتمام معذور افراد میں امدادی آلات کی تقسیم کے پروگرام میں وزیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ معذور افراد کو کسی پر انحصار کیے بغیر خود اعتمادی اور عزتِ نفس کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے حکومت کی جانب سے ضروری امداد اور آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ہر مستحق معذور فرد تک فلاحی اسکیموں کے ثمرات پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Advertising

رکن پارلیمنٹ گوڈم ناگیش نے کہا کہ معذور افراد کو جدید امدادی آلات اور فلاحی اسکیمیں فراہم کرنے پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آلات معذور افراد کو خود کفیل زندگی گزارنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Advertising

مقامی رکن اسمبلی ویڈما بھوجو نے یقین دلایا کہ حلقہ کے ہر مستحق معذور فرد تک سرکاری اسکیموں کے فوائد پہنچائے جائیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertising

بعد ازاں معذور افراد میں 30.68 لاکھ روپے مالیت کے 26 امدادی آلات تقسیم کیے گئے۔

Advertising

اس پروگرام میں ایم پی گوڈم ناگیش، ایم ایل اے ویڈما بھوجو، ایم ایل سی ڈنڈے وٹھل، ضلع کلکٹر راجرشی شاہ، ایڈیشنل کلکٹر راجیشور، ضلع ویلفیئر آفیسر ملکا کے علاوہ عوامی نمائندوں، مختلف محکموں کے عہدیداروں اور معذور افراد نے شرکت کی۔