پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی، ملزم گرفتار
300 کلو پی ڈی ایس چاول اور مہندرا میکس گاڑی ضبط، ملزم جیل منتقل
عادل آباد رورل سی آئی رحیم پاشاہ
عادل آباد۔23/اگست (تلنگانہ وائس)ضلع کے تلامڈگو پولیس اسٹیشن حدود میں پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 300 کلو پی ڈی ایس چاول اور مہندرا میکس فیسٹارا گاڑی ضبط کرلی۔
عادل آباد رورل سی آئی رحیم پاشا کے مطابق 22 اگست کو پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی کی اطلاع ملنے پر تلامڈگو ایس ایچ او ڈی۔ رادھیکا نے پولیس عملہ کے ساتھ سنکیڈی چوراہے پر گاڑیوں کی تلاشی لی۔

اسی دوران مشتبہ حالت میں آنے والی TS-01-EF-6902 نمبر کی مہندرا میکس فیسٹارا گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس میں موجود 8 پلاسٹک کی بوریوں سے 300 کلو پی ڈی ایس چاول برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزم کی شناخت عمران خان (32)، ولد پاشا خان، پیشہ ڈرائیور، متوطن پاتھوڑا گاؤں، منڈوی پوسٹ، کنوٹ تعلقہ، ناندیڑ ضلع، مہاراشٹرا کے طور پر ہوئی ہے۔
Advertising

پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم عادل آباد میں کم قیمت پر پی ڈی ایس چاول خرید کر اسے مہاراشٹرا میں زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کے مقصد سے غیر قانونی طور پر منتقل کررہا تھا۔
Advertising

پولیس نے چاول اور گاڑی ضبط کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلہ میں کرائم نمبر 181/2026 کے تحت بی این ایس کی دفعات 318(4)، 316(5) اور ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
Advertising

گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں جیل منتقل کردیا گیا۔

سی آئی رحیم پاشا نے انتباہ دیا کہ پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی، ذخیرہ اندوزی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

