بغیر اجازت ڈی جے، زائد شور پر کئی افراد کے خلاف مقدمات
عادل آباد، 26 اگست(تلنگانہ وائس نیوز) عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس نے بغیر اجازت ریالی میں زیادہ آواز والے ڈی جے اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جے اور گاڑی کو ضبط کرکے سیل کردیا۔ پولیس نے ریالی کے منتظمین، ڈی جے مالک اور گاڑی کے مالک سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
Advertising

ٹو ٹاؤن انسپکٹر کے. ناگراجو کے مطابق شہر کے جئے جوان نگر سے امبیڈکر چوک تک منعقدہ ریالی کے دوران بغیر اجازت مقررہ حد سے زیادہ آواز میں ڈی جے اور ووفرز استعمال کیے جانے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔
Advertising

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے والوں میں شر ف الدین ولد شیخ ابراہیم، کرانتی نگر (ریالی منتظم)، محمد عرفان ولد محمد ابراہیم شیخ، وانی، مہاراشٹرا (گاڑی مالک) اور گنیش، عادل آباد (ڈی جے مالک) شامل ہیں، جبکہ دیگر ریالی منتظمین کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔
Advertising

انسپکٹر ناگراجو نے انتباہ دیا کہ بغیر اجازت زیادہ آواز میں ڈی جے لگا کر ریالی یا پروگرام منعقد کرنے والوں، ڈی جے مالکان اور گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ڈی جے و گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس ایکٹ کی دفعہ 30 نافذ ہے۔ بغیر اجازت ریالی یا پروگرام منعقد کرنا اور عوام کو پریشانی کا باعث بننے والی بلند آواز میں ڈی جے بجانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عوام سے پولیس کی ہدایات اور مقررہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
Advertising


