Madarsa Ashrafia Hyderabad
مدرسہ دارالعلم اشرافیہ حیدرآباد میں 11 طلبہ کی تکمیلِ حفظِ قرآن
صحافی اشفاق احمد کے بھانجے عبدالمیران انس بھی حفاظِ قرآن میں شامل
والدین و رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں شکر ادا کیا
حیدرآباد.30/اگست (تلنگانہ وائس) مدرسہ دارالعلم اشرافیہ ایررا کنٹا حیدرآباد میں 11 طلبہ نے حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔ ان خوش نصیب طلبہ میں عادل آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی اشفاق احمد کے بھانجے عبدالمیران انس ولد عبدالمجیب بھی شامل ہیں، جو حیدرآباد میں مقیم ہیں۔

تکمیلِ حفظِ قرآن کریم کے موقع پر حضرت علامہ سید بہاءالدین صاحب کی زیرِ صدارت ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا حافظ و قاری رضوان قریشی صاحب نے شرکت کی۔
Advertising

اس موقع پر مولانا حافظ و قاری رضوان قریشی صاحب نے طلبہ سے قرآنِ کریم کی چند آیات سن کر ان کی تکمیلِ حفظ کرائی۔ بعد ازاں حفاظِ کرام کی شال پوشی، گلپوشی اور دستاربندی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد اور تہنیت پیش کی گئی۔
Advertising

تقریب میں دیگر علماء کرام، مدرسہ دارالعلم اشرافیہ کے اساتذہ، طلبہ کے سرپرستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے حفاظِ کرام اور ان کے والدین کو اس عظیم سعادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔
Advertising


صحافی اشفاق احمد کے بھانجے عبدالمیران انس کی تکمیلِ حفظِ قرآن کریم پر ان کے والدین اور رشتہ داروں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ خانہ نے اس عظیم سعادت پر بارگاہِ الٰہی میں شکر بجا لاتے ہوئے عبدالمیران انس کو مبارکباد پیش کی اور ان کی دنیا و آخرت میں کامیابی، نیک بختی اور مزید دینی و علمی ترقی کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعائیں کیں۔
Advertising


