21 کلومیٹر میراتھن 1یک گھنٹہ58 منٹ میں مکمل، کاماریڈی کے محمد جنودالدین کا شاندار مظاہ
تلنگانہ وائس نیوز
کاماریڈی31/اگست (سید کوثر علی کی رپورٹ)حیدرآباد میں NMDC کے زیر اہتمام منعقدہ 21 کلومیٹر میراتھن زمرہ میں کاماریڈی کے محمد جنودالدین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 58 منٹ میں نان اسٹاپ مکمل کیا۔
Advertising

میراتھن نیکلس روڈ سے شروع ہوکر سکریٹریٹ، حسین ساگر، KBR پارک، درگم چیرو اور دیگر اہم راستوں سے ہوتے ہوئے گچی باؤلی اسٹیڈیم تک پہنچی۔
Advertising

محمد جنوالدین نے میراتھن کے لیے سخت مشق کی تھی۔ ان کی شاندار کامیابی پر عوام اور ساتھیوں نے مبارکباد پیش کی۔
Advertising


