عادل آباد ایئرپورٹ کے لیے نشان گھاٹ میں اراضی حصولیابی کا ابتدائی اعلامیہ دسمبر تک اراضی حصولیابی کا عمل مکمل کرنے کا ہدف ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ

عادل آباد ایئرپورٹ کے لیے نشان گھاٹ میں اراضی حصولیابی کا ابتدائی اعلامیہ

دسمبر تک اراضی حصولیابی کا عمل مکمل کرنے کا ہدف ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ

عادل آباد، 7/ستمبر(تلنگانہ وائس) عادل آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے درکار اراضی کے حصولیابی کے عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے اتوار کو جاری بیان میں بتایا کہ نشان گھاٹ موضع میں 428.16 ایکڑ اراضی کے حصولیابی کے لیے ابتدائی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

کلکٹر نے بتایا کہ اعلامیہ سے متعلق نوٹس جاری کیے جانے کے ایک ہفتہ بعد نشان گھاٹ میں گرام سبھا منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے اراضی مالکان کو مشورہ دیا کہ اعلامیہ میں درج کھاتہ دار کے نام، اراضی کے رقبے یا دیگر تفصیلات میں کسی قسم کی غلطی یا فرق پائے جانے کی صورت میں متعلقہ حصولیابی اراضی افسر یا ضلع کلکٹر کے دفتر سے رجوع کریں۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ عادل آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کے سلسلے میں اس سے قبل ٹاکلی، کچیکنٹی اور ارلی (بی) مواضعات میں بھی اراضی حصولیابی سے متعلق اعلامیے جاری کیے جاچکے ہیں۔

Advertising

کلکٹر کے مطابق، ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے پہلے ہی حاصل کی گئی اراضی کے علاوہ مستقبل میں توسیعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید 2,009 ایکڑ اراضی حاصل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں۔

ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ایئرپورٹ منصوبے سے متعلق اراضی حصولیابی کا عمل دسمبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف کی تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کے عہدیدار باہمی تال میل کے ساتھ ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔