چلکوری لکشمی نگر میں پولیس کی بڑے پیمانے پر تلاشی مہم 163 دو پہیہ گاڑیوں سمیت 210 سے زائد گاڑیاں عارضی طور پر ضبط، مشتبہ افراد کی جانچ

چلکوری لکشمی نگر میں پولیس کی بڑے پیمانے پر تلاشی مہم

163 دو پہیہ گاڑیوں سمیت 210 سے زائد گاڑیاں عارضی طور پر ضبط، مشتبہ افراد کی جانچ

عادل آباد، 7 ستمبر(تلنگانہ وائس)ضلع میں امن و امان کی برقراری، جرائم پر قابو پانے اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے عادل آباد شہر کے چلکوری لکشمی نگر میں پیر کی صبح پولیس نے کمیونٹی کانٹیکٹ پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی۔ ضلع ایس پی اکھل مہاجن، آئی پی ایس کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایل. جیون ریڈی کی نگرانی میں صبح 5 بجے سے تقریباً 150 پولیس اہلکاروں نے کالونی کے مختلف مقامات پر گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی۔

مہم کے دوران پولیس نے 163 دو پہیہ گاڑیاں، 31 آٹو رکشا، 9 ٹرالی آٹو، 6 کاریں اور ایک ٹریکٹر سمیت مجموعی طور پر 210 گاڑیوں کو عارضی طور پر ضبط کیا۔ پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ اور فرضی نمبر پلیٹ والی ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کی اور اس سلسلے میں BNS کی دفعہ 318(4) کے تحت دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کردی۔

Advertising

اس موقع پر ڈی ایس پی جیون ریڈی نے واضح کیا کہ ضلع میں سماج دشمن اور غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت کی جانب سے رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جانے والے PDS چاول کی خرید، ذخیرہ اندوزی، فروخت یا غیر قانونی منتقلی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertising

انہوں نے مزید کہا کہ گانجہ کا استعمال، ذخیرہ، نقل و حمل، سپلائی یا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ڈی ایس پی نے کالونی کے عوام کو اجتماعی طور پر CCTV کیمرے نصب کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو لازمی ہیلمٹ پہننے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر محفوظ سفر ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔

Advertising

اس موقع پر سی آئیز کے. ناگراجو، رحیم پاشا، بی. پرنئے کمار، پدما، ریزرو انسپکٹرز ٹی. مرلی، این. چندرشیکھر، ایس آئیز، ریزرو پولیس اور دیگر اہلکار موجود تھے۔