عادل آباد میں گنیش نوراتری تقاریب کا پُرامن اختتام ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے تمام متعلقہ محکموں اور پولیس عملہ کو مبارکباد پیش کی

عادل آباد میں گنیش نوراتری تقاریب کا پُرامن اختتام

ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے تمام متعلقہ محکموں اور پولیس عملہ کو مبارکباد پیش کی

عادل آباد، 26 ستمبر۔(تلنگانہ وائس) عادل آباد ضلع میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منعقدہ گنیش نوراتری تقاریب کا 12 روزہ پروگرام پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگیا۔ ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے گنیش مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر 12 دن تک شب و روز محنت کرتے ہوئے تقاریب کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر کامیابی سے مکمل کرنے والے ضلع پولیس انتظامیہ اور دیگر محکموں کے عہدیداروں و عملہ کو مبارکباد پیش کی۔

ایس پی نے کہا کہ عادل آباد ضلع میں ہر سال گنیش نوراتری تقاریب اسی طرح پُرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری رہیں۔ انہوں نے پولیس محکمہ کے ساتھ ساتھ برقی، میونسپل، ریونیو، پنچایت راج، میڈیانمائندوں اور دیگر محکموں کی جانب سے انجام دی گئی خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

انہوں نے 12 دن تک 24 گھنٹے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے والے سول پولیس، ریزرو پولیس، ہوم گارڈز، اسپیشل پارٹی، کیو آر ٹی اور تلنگانہ اسپیشل پولیس کے اہلکاروں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران خدمات انجام دینے والے تقریباً 100 این سی سی اور این ایس ایس طلبہ کی بھی ستائش کی۔

Advertising

ایس پی نے کہا کہ ضلع کے اہم شہروں عادل آباد، اوٹنور اور ایچوڑہ میں گنیش تقاریب اور وسرجن کا عمل کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر کامیابی سے مکمل ہوا۔ انہوں نے تقاریب کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے تمام افراد سے اظہارِ تشکر کیا۔

Advertising

آخری روز پولیس انتظامیہ نے رات دن مسلسل فرائض انجام دیتے ہوئے وسرجن کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ایس پی اکھل مہاجن نے پین گنگا کے مقام پر وسرجن کے انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔

Advertising

اس موقع پر اوٹنور اے ایس پی رتھوک سائی کوٹے آئی پی ایس، عادل آباد ڈی ایس پی ایل. جیون ریڈی، ایڈیشنل ایس پی پی. مونیکا آئی پی ایس، بی. سریندر راؤ اور ڈی ایس پی ایم. وینکٹ نرسیا کے ہمراہ وسرجن کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ پولیس عملہ کو ضروری ہدایات دی گئیں۔ افسران نے وسرجن کے عمل کو تیز رفتار انداز میں مکمل کراتے ہوئے عادل آباد شہر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کو بحسن و خوبی انجام دیا۔