ذہنی صحت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہمارا مقصد ۔ل پہچان تنظیم پہچان تنظیم کے نمائندوں اور ذہنی صحت کی مہم کی سفیر سحر ہاشمی کا بیان آج 3 اکتوبر کو کلکٹریٹ میں ’Beyond the Horizon‘ پروگرام

پریس ریلیز

3 اکتوبر 2026 — عادل آباد

ذہنی صحت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہمارا مقصد ۔ل پہچان تنظیم

پہچان تنظیم کے نمائندوں اور ذہنی صحت کی مہم کی سفیر سحر ہاشمی کا بیان

آج 3 اکتوبر کو کلکٹریٹ میں ’Beyond the Horizon‘ پروگرام

عادل آباد۔3/اکتوبر (تلنگانہ وائس) معاشرے میں ذہنی صحت سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں اور ہچکچاہٹ کو دور کرتے ہوئے نوجوانوں میں ذہنی مضبوطی پیدا کرنا ’Beyond the Horizon: A Ride for Resilience‘ قومی بیداری مہم کا بنیادی مقصد ہے۔ یہ بات ’پہچان‘ تنظیم کے نمائندوں اور ذہنی صحت کی مہم کی سفیر سحر ہاشمی نے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت 3 اکتوبر کو دوپہر 2:30 بجے کلکٹریٹ کے اجلاس ہال میں خصوصی ملاقات اور پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ سحر ہاشمی نے بتایا کہ ذہنی صحت کے مسائل سے صحت یاب ہونے کے اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر عوام اور ذہنی صحت کے ماہرین کے درمیان موجود فاصلے کو کم کرنے کے مقصد سے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جذباتی پریشانی، خود سے ہمدردی اور ذہنی مضبوطی جیسے موضوعات پر بغیر کسی خوف یا جھجھک کے آزادانہ گفتگو کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا اس مہم کا مقصد ہے۔

Advertising

بتایا گیا کہ اس بیداری مہم کا آغاز 20 اگست کو نئی دہلی میں معروف اداکارہ اور انسان دوست شخصیت شرمیلا ٹیگور نے کیا تھا۔ یہ یاترا نئی دہلی سے کنیا کماری تک اور پھر واپس دہلی تک 50 سے زائد اہم شہروں سے گزرتے ہوئے 58 دنوں تک جاری رہے گی۔

Advertising

’پہچان‘ تنظیم کے زیر اہتمام ملک بھر کے اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور انتظامی مراکز میں پہلے ہی 100 سے زائد بیداری پروگرام منعقد کیے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے ہزاروں طلبہ، اساتذہ اور مقامی قائدین کو ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

’پہچان‘ ٹیم نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی کہ نوجوانوں کی ذہنی بہبود کے لیے منعقد کیے جانے والے اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں اور ذہنی صحت سے متعلق شعور و آگاہی کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچائیں۔

Advertising

#MentalHealth #BeyondTheHorizon #Pehchaan #Adilabad #MentalHealthAwareness #YouthWellbeing