اوٹنور سرکاری ڈگری کالج میں ’سافٹ اسکلز‘ پر توسیعی لکچر

اوٹنور سرکاری ڈگری کالج میں ’سافٹ اسکلز‘ پر توسیعی لکچر

اوٹنور۔7/اکتوبر(تلنگانہ وائس) اوٹنور سرکاری ڈگری کالج کے شعبۂ لسانیات کے زیر اہتمام طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے مقصد سے ’سافٹ اسکلز‘ کے موضوع پر توسیعی لکچر کا انعقاد عمل میں آیا۔ یوتھ ٹریننگ سنٹر کے لیکچرر ایس. وکاس نے طلبہ سے خطاب کیا۔

Advertising

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ کو مسابقتی دنیا کا سامنا کرنے کے لیے کمیونیکیشن اسکلز، قائدانہ صلاحیت، وقت کی پابندی، مسائل حل کرنے کی صلاحیت، ٹیم ورک اور خود اعتمادی جیسی سافٹ اسکلز کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔

Advertising

کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر جی. سائی پرساد نے کہا کہ بہتر ملازمت اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے موضوعاتی علمی قابلیت کے ساتھ سافٹ اسکلز بھی انتہائی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

بعد ازاں شعبۂ لسانیات کے صدر ایس کے مجیب نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی صلاحیتوں کو بھی مسلسل بہتر بناتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کریں۔

اس پروگرام میں اساتذہ کپل، راکیش، یوگالکشمی، اکشے اور طلبہ نے شرکت کی۔