الحمدللہ! تلنگانہ وائس کی کامیابی کے چار ماہ مکمل عادل آباد سے شروع ہونے والا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عوام کی آواز بننے کی جانب گامزن ۔ کاروباری حضرات سے اشتہارات دینے کی اپیل

الحمدللہ! تلنگانہ وائس کی کامیابی کے چار ماہ مکمل

عادل آباد سے شروع ہونے والا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم عوام کی آواز بننے کی جانب گامزن

عادل آباد، 20 اکتوبر (تلنگانہ وائس) الحمدللہ! ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا کے تیز رفتار دور میں جون 2026 میں عادل آباد سے سیاسی، سماجی، مذہبی، سرکاری خبروں اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے مقصد سے تلنگانہ وائس (Telangana Voice) ویب سائٹ کا باضابطہ آغاز کیا گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تلنگانہ وائس نے کامیابی کے ساتھ اپنے چار ماہ مکمل کرلیے ہیں۔

 

اس مختصر عرصے کے دوران عادل آباد، نرمل، کُمَرَم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، کاماریڈی سمیت تلنگانہ کے مختلف اضلاع، حیدرآباد اور مہاراشٹرا سے ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد نے ہماری ویب سائٹ کا دورہ کیا اور خبروں سے استفادہ کیا۔ ہمارے قارئین اور ناظرین کی مسلسل دلچسپی، محبت اور اعتماد ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔

Advertising

تلنگانہ وائس ٹیم اپنے تمام قارئین، ناظرین، خیر خواہوں اور تعاون کرنے والوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ ہم عزم کرتے ہیں کہ عوامی مسائل، مقامی ترقی، سرکاری اسکیموں، سیاسی سرگرمیوں اور سماجی و مذہبی معاملات سے متعلق اہم خبروں کو ذمہ داری کے ساتھ عوام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

کاروباری حضرات سے خصوصی اپیل

تلنگانہ وائس ٹیم تمام کاروباری احباب، تاجرین اور صنعت کاروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار، دکان، ہوٹل، ریسٹورنٹ، تجارتی ادارے یا نئے کاروبار کے آغاز کی تشہیر کے لیے تلنگانہ وائس ویب سائٹ پر اشتہارات شائع کروائیں۔

آپ کا اشتہار، آپ کے کاروبار کی پہچان اور ہماری صحافتی خدمات کے لیے تعاون کا ذریعہ ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں آن لائن اشتہارات کے ذریعے اپنے کاروبار اور خدمات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں اور تلنگانہ وائس کے ساتھ اشتہاری شراکت داری کے ذریعے عوام تک اپنی رسائی کو وسعت دیں۔

 

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ اسی طرح تلنگانہ وائس کے ساتھ جڑے رہیں، ہماری خبروں کو پڑھیں، شیئر کریں اور اپنے قیمتی مشوروں کے ذریعے ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔

تلنگانہ وائس — بے باک صحافت، سچ کی آواز

Telangana Voice | Digital News | Advertising & News

8919329620

ویب سائٹ: telanganavoice.in