عادل آباد میں ’’عظمتِ سید و سادات اور ان کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے منفرد جلسہ 8 نومبر کو قرآن و حدیث کی روشنی میں مولانا ذاکر حسین بندہ نوازی کا خطاب، سید خاندانوں سے شرکت کی اپیل

عادل آباد میں ’’عظمتِ سید و سادات اور ان کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے منفرد جلسہ 8 نومبر کو

قرآن و حدیث کی روشنی میں مولانا ذاکر حسین بندہ نوازی کا خطاب، سید خاندانوں سے شرکت کی اپیل

 

عادل آباد، 6 نومبر(تلنگانہ وائس)حضرت قبلہ سید شاہ نصرت علی قادری چشتی صابری جامع سلاسل کی اطلاع کے مطابق عادل آباد میں 8 نومبر بروز اتوار بعد نمازِ عشاء مسجد انوارِ مصطفیٰ، خانقاہ محمدی اجمیری نصرتی میں ’’عظمتِ سید و سادات اور ان کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے ایک منفرد جلسے کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

شاندار تقریبات کا بہترین مرکز—ڈبلیو کنوینشن ہال،اے سی، نان اے سی انکولی روڈ، عادل آباد

Advertisment

منتظمین کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد جلسہ سرزمینِ عادل آباد پر پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں عادل آباد کے تمام سید خاندانوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

Advertisment

اس موقع پر ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا ذاکر حسین صاحب بندہ نوازی، جامعہ نظامیہ، قرآن و حدیث کی روشنی میں سید و سادات کی عظمت، ان کے مقام و مرتبے اور موجودہ دور میں ان کی دینی و سماجی ذمہ داریوں پر بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے۔

 

جلسے کے انعقاد کا بنیادی مقصد سید و سادات کو ان کے مقام و مرتبے کا احساس دلانے کے ساتھ دینِ اسلام اور امتِ مسلمہ کے تئیں ان کی ذمہ داریوں کی جانب توجہ مبذول کرانا ہے، تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے عملی میدان میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

 

جلسے کے اختتام پر شرکاء کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں عادل آباد کے تمام سید خاندانوں سے مؤدبانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اس اہم دینی و اصلاحی اجتماع میں شرکت فرما کر جلسے کو کامیاب بنائیں۔