**مجلسِ برائے نسبتِ وصالِ حضرت سیدنا امام زین العابدین علیہ السلام*
عادل آباد۔ 4/جولائی(تلنگانہ وائس)
ذمہ داران خانقاہ محمدی کے مطابق
05 جولائی 2026، بروز اتوار، بعد نمازِ مغرب، مسجدِ انوارِ مصطفیٰ (خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی، عادل آباد) میں ایک باوقار مجلس بنام "نسبتِ وصالِ حضرت سیدنا امام زین العابدین علیہ السلام” کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ نظام العمل کے مطابق، مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوگا، جس کے بعد نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا جائے گا اور پھر علماءِ کرام کا بصیرت افروز بیان ہوگا۔ نمازِ عشاء کے بعد تمام حاضرین کے لیے لنگر کا خصوصی انتظام رہے گا۔ حضرت سیدنا امام زین العابدین نے اس دینِ حقیقی کو سنبھال کر قیامت تک آنے والی امت کو عطا کیا، جس دین کو ان کے بابا جان امامِ عالی مقام مولا حسین علیہ السلام نے اپنا سب کچھ قربان کر کے بچایا تھا۔

امت پر آپ کا یہ عظیم احسان ہے، جس کا بدلہ ہم ادا تو نہیں کر سکتے، لیکن ان کی یاد میں سجائی گئی اس پورنور روحانی محفل میں شرکت کر کے اپنی عقیدت اور احسان مندی کا ثبوت ضرور دے سکتے ہیں۔ لہٰذا، تمام دوست احباب اور مستورات سے گزارش ہے کہ ائمہ اہل بیتِ اطہار سے اپنی محبت اور وابستگی کا ثبوت دینے کے لیے اس مجلس میں کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔ مستورات (خواتین) کے لیے پردے کا علٰحدہ اور معقول انتظام رہے گا۔

