نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی، دو موٹر سائیکلیں ضبط ۔ ڈی ایس پی
عادل آباد، 9/ جولائی(تلنگانہ وائس)
عادل آباد کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ایل. جیون ریڈی نے خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن نمبر پلیٹ کے بغیر سڑکوں پر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں پر لازمی طور پر منظور شدہ رجسٹریشن نمبر پلیٹ یا HSRP نصب کریں۔

رورل پولیس اسٹیشن حدود میں ایس آئی کے. گنگا پرساد کی قیادت میں خصوصی گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران نمبر پلیٹ کے بغیر چلنے والی دو موٹرسائکل ضبط کر لی گئیں اور مالکان کے خلاف از خود (Suo Moto) مقدمات درج کیے گئے۔
Advertisment

پہلے معاملے میں رنا دیو یانگر کالونی کے رہائشی 52 سالہ انگلے مادھو کو بغیر نمبر پلیٹ ٹی وی ایس ایکس ایل چلاتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ دوسرے معاملے میں 23 سالہ چوہان ونشی کو بغیر نمبر پلیٹ ہونڈا ایکٹیوا اسکوٹی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ دونوں گاڑیوں کو عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔

ڈی ایس پی ایل. جیون ریڈی نے کہا کہ نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے سے نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ گاڑیوں کی شناخت چھپانے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں ایسی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔

