سہارنپور میں اسدالدین اویسی کی تاریخی عوامی ریلی، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

سہارنپور میں اسدالدین اویسی کی تاریخی عوامی ریلی، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

سہارنپور (اتر پردیش) 20/جولائی(تلنگانہ وائس)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اسدالدین اویسی نے سہارنپور میں منعقدہ ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے پارٹی کی حمایت کا اظہار کیا۔

اسدالدین اویسی نے جلسے میں شرکت کرنے والے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ AIMIM ہمیشہ عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق، انصاف اور ترقی کے لیے مضبوطی کے ساتھ جدوجہد کرتی رہے گی۔

جلسے کے دوران عوام کے جوش و جذبے اور بڑی تعداد میں شرکت کو تاریخی قرار دیا گیا، جبکہ اس موقع کی چند نمایاں تصاویر بھی جاری کی گئیں۔

Advertising