لکھنؤ میں جمعیۃ علماء ہند کا آل انڈیا کنونشن، فرقہ پرستی اور نفرت کے خاتمے پر زور
لکھنؤ۔20/جولائی(تلنگانہ وائس) جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کی صدارت میں لکھنؤ میں "فرقہ پرستی اور نفرت کے خلاف آل انڈیا کنونشن” منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے علماء، دانشوروں اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا ارشد مدنی نے تمام مذاہب کے ماننے والوں سے باہمی محبت، احترام اور ہمدردی کے ساتھ زندگی گزارنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا جواب نفرت نہیں بلکہ محبت، برداشت اور بھائی چارے سے دیا جا سکتا ہے۔
Advertising

انہوں نے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ غیر مسلم برادرانِ وطن کو مدارس کا دورہ کرائیں تاکہ اسلام، قرآن اور دینی تعلیمات کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہوں اور مختلف مذاہب کے درمیان اعتماد، ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ ملے۔
Advertising

کنونشن میں مقررین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے امن، اتحاد اور باہمی اعتماد ناگزیر ہے۔
Advertising


