عادل آباد۔3/اگست(تلنگانہ وائس نیوز)
عادل آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے اور ان کے والد بھگوان راؤ دیپکے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر آئینِ ہند، قانون کی بالادستی اور جمہوری و آئینی اقدار کے تحفظ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے ابھیجیت دیپکے کو آئینِ ہند کی ایک کاپی پیش کرتے ہوئے انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت کے بنیادی آئینی اصولوں پر عمل پیرا رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہی ملک کی اصل طاقت ہے اور اس کی اقدار کا تحفظ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Advertising

ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے ابھیجیت دیپکے کو بتایا کہ وہ نئی دہلی کے جنتر منتر پر منعقدہ پُرامن احتجاج میں بھی شریک ہوئے تھے، جہاں قومی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئین کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ آخر میں انہوں نے "جے ہند” کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ملک میں آئینی اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Advertising

Advertising


