بی جے پی ایس سی مورچہ ضلعی صدر کی تقرری پر ناراضگی، ازسرِ نو غور کا مطالبہ
عادل آباد، 3 اگست(تلنگانہ وائس نیوز) بی جے پی ایس سی مورچہ کے عادل آباد ضلعی صدر کے طور پر ڈیرہ دیونا کی تقرری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعدد ایس سی مورچہ قائدین نے اس فیصلے پر ازسرِ نو غور کرنے کا مطالبہ کیا۔
اتوار کے روز ضلع مرکز کے پرنٹ میڈیا پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ پارٹی کو دیہی سطح پر مضبوط بنانے اور دلت برادری میں برسوں تک انتھک محنت کرنے والے کارکنوں کو نظر انداز کرکے ایسے شخص کو ضلعی صدر بنایا گیا جو پارٹی سرگرمیوں میں زیادہ متحرک نظر نہیں آیا۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرنے والے کارکنوں کو فراموش کرنا مناسب فیصلہ نہیں ہے۔ قائدین نے بی جے پی کی ضلعی اور ریاستی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے وفادار دلت قائدین اور کارکنوں کو ان کی خدمات کے مطابق عہدے دیے جائیں۔
Advertising

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ دیونا کی تقرری پر دوبارہ غور کرتے ہوئے پارٹی کے لیے جدوجہد کرنے والے کارکنوں کو انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر اس مسئلہ کو ریاستی قیادت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔
Advertising
اس پریس کانفرنس میں استک سبھاش، کادرپو پروین، بھنگری اشوک، گووردھن، دھرمپال، مہیندر، کورتلہ سوامی، سددلہ شیوکمار، بٹّو اوشنا سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔
Advertising


