تلنگانہ مسلم ایمپلائیز اسوسی ایشن نرمل کے زیر اہتمام پروفیسر محمد زاکر حسین کی سبکدوشی پر تہنیتی تقریب
نرمل، 2/ اگست (زاہد ہاشمی/تلنگانہ وائس نیوز) تلنگانہ مسلم ایمپلائیز اسوسی ایشن، نرمل کے زیر اہتمام بھاگیہ نگر میں واقع اسوسی ایشن کے دفتر میں گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل کے سینئر فزیکل سائنس لیکچرار الحاج محمد زاکر حسین کی 35 سالہ شاندار تعلیمی خدمات کی تکمیل پر منعقدہ پُروقار تہنیتی تقریب میں ان کی شال پوشی، گل پوشی اور یادگاری مومنٹو پیش کرتے ہوئے پرتپاک تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر اسوسی ایشن کے صدر جواد حسین، جنرل سیکریٹری محمد امتیاز اور خازن وحید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد زاکر حسین نے اپنی پوری ملازمت کے دوران اخلاص، دیانت داری، عاجزی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ مثالی خدمات انجام دیں۔
Advertising

مقررین نے کہا کہ انہوں نے مختلف گورنمنٹ جونیئر کالجوں اور بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں فزیکل سائنس لیکچرار کی حیثیت سے ہزاروں طلبہ و طالبات کی علمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
Advertising

اپنے اعزاز پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے الحاج محمد زاکر حسین نے تلنگانہ مسلم ایمپلائیز اسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس محبت و عزت افزائی کو اپنی زندگی کا قیمتی سرمایہ قرار دیا۔
اشتہار۔۔۔۔۔Advertising

تقریب میں اسوسی ایشن کے ذمہ داران و اراکین معز الدین، فیروز خان، ماجد محی الدین، نذیر خان، عرفان الدین، محمد ابراہیم، محمد خالد، محمد اسرار، سعود عالم سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
Advertising
The Best Management Software for Madrasas, Schools, Colleges & NGOs
مدارس اسکولس کالجس اور رفاہی فلاحی اداروں کے لیے بہترین سوفٹویئر

Advertising
نوٹ ۔ ہر اتوار کو گھر پر مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے۔
پتہ نزد عزیزیہ اردو اسکول کولی پورہ عادل آباد


