عادل آباد: کانگریس پارٹی دفتر کے لیے کندی سرینواس ریڈی کا 5.51 لاکھ روپے کا عطیہ
عادل آباد.3/اگست(تلنگانہ وائس نیوز) کانگریس پارٹی کے عادل آباد اسمبلی انچارج کندی سرینواس ریڈی نے ضلع مرکز میں کانگریس پارٹی کے مجوزہ دفتر کے قیام کے لیے 5 لاکھ 51 ہزار روپے کا چیک عطیہ کیا۔ یہ چیک انہوں نے اپنی اہلیہ کندی مونا سرینواس ریڈی کے ہمراہ چلوکوری لکشمی گارڈن میں منعقدہ موالا عادل آباد رورل منڈل کمیٹی کے اجلاس کے دوران ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کے صدر نریش جادھو کے حوالے کیا۔

کندی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ضلع پولیٹیکل افیئرس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی سی صدر کی جانب سے پارٹی دفتر کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے مختص ایک ایکڑ اراضی کی رجسٹریشن کے اخراجات میں تعاون کی اپیل کی گئی تھی، جس پر انہوں نے فوری طور پر رجسٹریشن کا مکمل خرچ برداشت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی وعدے کو پورا کرتے ہوئے 5.51 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا ہے، جسے پارٹی دفتر کی زمین کی رجسٹریشن کے لیے استعمال کیا جائے۔
انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ کانگریس کو مزید مضبوط بنانے، راہل گاندھی کو ملک کا وزیر اعظم اور ریونت ریڈی کو دوبارہ ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔
۔ُُ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Advertising

اس موقع پر ڈی سی سی صدر نریش جادھو نے کندی سرینواس ریڈی کی فراخدلانہ مالی معاونت پر ان سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون پارٹی کے لیے حوصلہ افزا اور قابلِ ستائش ہے۔
Advertising

Advertising

Advertising


