عادل آباد۔6/اگست (تلنگانہ وائس نیوز)
عادل آباد ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا ہے کہ رمس اسپتال میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر تقرری سے عوام کو مزید معیاری اور بہتر طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔ چہارشنبہ کے روز رمس اسپتال میں قائم ڈائریکٹر دفتر میں سرکاری میڈیکل کالج کے مختلف شعبوں میں خالی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی آسامیوں کو کنٹریکٹ بنیاد پر پُر کرنے کے لیے واک اِن انٹرویوز منعقد کیے گئے۔

کلکٹر نے کہا کہ تقرری کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دیا گیا تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات میسر آ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ پروفیسر، سول اسسٹنٹ سرجن، چیف میڈیکل آفیسر (CMO) اور ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر (RMO) کی آسامیوں کے لیے امیدوار اپنے اصل دستاویزات کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوئے۔
Advertising

انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کے لیے 21 جبکہ سول اسسٹنٹ سرجن اور دیگر آسامیوں کے لیے 27 امیدواروں نے شرکت کی۔ اس طرح مجموعی طور پر 52 ڈاکٹروں نے انٹرویوز میں حصہ لیا۔
Advertising

اس موقع پر رمس ڈائریکٹر جے سنگھ راتھوڑ، سینئر ڈاکٹروں، متعلقہ افسران اور محکمہ صحت کے عملے نے بھی شرکت کی۔
Advertising
نوٹ ۔ ہر اتوار کو ہمارے گھر پر مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے۔

Advertising
The Best Management Software for Madrasas, Schools, Colleges & NGOs
مدارس اسکولس کالجس اور رفاہی فلاحی اداروں کے لیے بہترین سوفٹویئر

Advertising


