عادل آباد کے معروف باورچی ایف سی فیروز استاد کو شاندار اعزازات
عادل آباد۔2/ستمبر(تلنگانہ وائس) شہر عادل آباد کے معروف باورچی ایف سی فیروز استاد کو بہترین خدمات کے اعتراف میں دو باوقار اعزازات سے نوازا گیا۔ نئی دہلی میں واقع کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ (Honorary Doctorate) اور راشٹریہ رتن سمان (Rashtriya Ratan Samman) پیش کیا گیا۔

یہ اعزازات سیلوٹ اچیورز آنریبل فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیے گئے۔ تقریب میں مس انڈیا 2025 مورس لیوس اور آنند آرنلڈ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی اور ایف سی فیروز استاد کو اعزازات سے نوازا۔

Advertising

ایوارڈ ملنے پر عادل آباد میں ان کے دوستوں، عزیز و اقارب اور خیر خواہوں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اہلِ شہر نے ان کی کامیابی کو عادل آباد کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Advertising

Advertising


