کیشَو پٹنم ضلع پریشد ہائی اسکول میں پری پرائمری سیکشن کا افتتاح ۔ نمائندہ سرپنچ الطاف و دیگر کی شرکت

کیشَو پٹنم ضلع پریشد ہائی اسکول میں پری پرائمری سیکشن کا افتتاح

عادل آباد۔18/ستمبر (تلنگانہ وائس)

ایچوڑہ منڈل کے کیشَو پٹنم ضلع پریشد ہائی اسکول میں نئے پری پرائمری سیکشن کا افتتاح منڈل ایجوکیشنل آفیسر کیشَوَت بھیکھو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر کیشَو پٹنم سرپنچ کے نمائندہ الطاف، اسکول ہیڈ ماسٹر عزیز اللہ خان نوید، سید قدیر احمد (SA)، ڈاکٹر ایم اے قدیر (SA)، محمد مرتضیٰ (SGT) اور کیشَو پٹنم مجلس اتحادالمسلمین کے صدر شیخ صادق کے علاوہ طلبہ کے والدین اور اسکول کمیٹی کے دیگر ارکان موجود تھے۔

اس موقع پر منڈل ایجوکیشنل آفیسر کیشَوَت بھیکھو نے کہا کہ آج کے بچے ہی ملک کے مستقبل کے معمار اور ذمہ دار شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ابتدائی سطح سے معیاری تعلیم فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ ان کے مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھی جاسکے۔

Advertising

انہوں نے اسکول کے تمام کلاس رومس کا دورہ کرتے ہوئے تعلیمی انتظامات اور اسکول کے ماحول کا جائزہ لیا اور اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔

Advertising

کیشَو پٹنم سرپنچ کے نمائندہ الطاف نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے اور مستقبل میں ذمہ دار شہری بننے کی تلقین کی۔

 

اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر عزیز اللہ خان نوید نے اسکول کی تعلیمی پیش رفت اور ترقی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔